سٹی42: دُھند کی وجہ سے جان لیوا ٹریفک حادثہ، دریا کا پل پار کرتے گاڑی دریا میں گر گئی۔
پاکپتن میں شدید دُھند کے باعث ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں کے مطابق چَن پیر روڈ پر دریا کا پُل پار کرتے گاڑی کھائی میں جا گِری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار ایک شضص جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ حدِنِگاہ اِنتہائی کم ہونے کے باعث پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے پچاس سالہ احمد یار کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال مُنتقل کر دی گئی ہے۔