موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں خبردار؛ اہم خبر آگئی

Without Mtag challan will imposed at motorway
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)موٹر وے پر سفر کرنے والے شہری ذرا احتیاط برتیں ، ایم ٹیگ میں بیلینس کم ہونے اور ایم ٹیگ نہ ہونے پر چالان کیا جائے گا ۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو خبردار کر دیا ۔
 بغیر ایم ٹیگ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کا چالان کیا جائے گا ۔ ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کا بیلینس کم ہونے پر بھی چالان کیے جارہے ہیں. موٹر وے انتظامیہ کا کہنا تھاکہ ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو موٹر وے پر انٹری کی اجازت نہیں ہے لیکن کسی صورت اگر کوئی گاڑی موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ سفر کرتی پائی گئی تو پانچ سو روپے چالان کیا جائے گا۔

آئی جی موٹر وے انعام غنی کی ہدایات پر بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس رکھنے والی گاڑیوں کے چالان کیے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اپلائیڈ فار گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہیں لگایا جائے گا۔راوی ٹول پلازہ پرایم ٹیگ رجسٹریشن کے لئے2 ، 2ڈرائیوتھروبوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لئے موبائل سروس کابھی انتظام کیاگیا۔

یادرہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 7دسمبر سے موٹروے (M-2) پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے آئی جی موٹروے  پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے کاغذات کی ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضرورت نہیں ہے۔

ناکارہ انجن اور اَن فِٹ گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ایم ٹیگ کا اطلاق ان تمام موٹر ویز پر ہوگا، جو راوی ٹال پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer