گوگل کا امتیازی سلوک، قائد اعظم علامہ اقبال کا ڈوڈل آج تک جاری نہیں ہوا

google doodle
کیپشن: doodle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :انٹرنیٹ  کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا امتیازی سلوک، بانی پاکستان قائد اعظم اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے ڈوڈل آج تک نہیں جاری کئے گئے ۔۔ جبکہ درجنوں پاکستانیوں کے ڈوڈلز جاری کئے جاچکے ہیں۔

یادرہے گوگل پرڈوڈل پیش کرنے کا مقصد اس شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنا اور اسکی کسی قوم کے لئے خدمات کا اعتراف کرنا ہوتا ہے تاہم تاہم گوگل نے بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھی ان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔

 رپورٹ کے مطابق گوگل نے آج تک بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح  بابائے قوم اور علامہ اقبال جنہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا کا ’ڈوڈل‘ جاری نہیں کیا۔ 

گوگل پاکستان کے لیے گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ’ڈوڈل‘ جاری کرتا آرہا ہے اور گوگل نے ایک روز قبل ہی لیجنڈری اداکار معین اختر کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ’ڈوڈل‘ جاری کیا تھا۔

گوگل نے پاکستان کے لیے 2010 سے ’ڈوڈل‘ جاری کرنا شروع کیے تھے اور پہلی بار یکم مئی 2010 کو ’یوم مزدور‘ پر گوگل نے پاکستان میں ڈوڈل جاری کیا تھا۔