پی سی بی نے کھلاڑیوں کو قابو کرنے کا پلان بنالیا

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو قابو کرنے کا پلان بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں منہ زور کھلاڑیوں کو قابو کرنے کا پلان بنالیا، کوئی بھی کھلاڑی معاہدے پر دستخط کئے بغیر کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

پی سی بی حکام نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلئے سخت معاہدے تیار کرلئے ہیں۔ کھلاڑی اور میچ آفیشلز بورڈ معاہدے پر دستخط کے بعد دوسری نوکری نہیں کرسکیں گے۔ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازم کھلاڑی اور میچ آفیشلز ڈیپوٹیشن پر بورڈ میں آسکیں گے، کھلاڑی اور میچ آفیشلز بورڈ کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا معاہدہ نہیں کرسکیں گے۔

بورڈ کے اہم میچ آفیشلز شوذب رضا کسٹم، راشد ریاض نیشنل بینک، ساجد آفریدی واپڈا، محمد آصف زرعی ترقیاتی بینک، فیصل آفریدی کے آرایل، ریفری محمد انیس طویل عرصے سے سول سیکرٹریٹ، پروفیسر ناصر اور جاوید ملک سرکاری کالجز میں پروفیسر ہیں۔

کھلاڑی اور میچ آفیشلز غیر ملکی لیگز اور ایونٹس کی مراعات سے بورڈ حکام کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ سیزن میں 100 کے لگ بھگ کھلاڑی بورڈ کیساتھ اداروں سے بھی مراعات لیتے رہے ہیں۔ کامران اکمل، عمراکمل، سلمان بٹ سمیت کئی کھلاڑیوں نے معاہدوں پر دستخط نہیں کئے تھے۔