ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خواجہ طارق کے ساتھ اپنی مبینہ آڈیو لیک کو رائٹ ٹو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ طارق رحیم سے پرائیویٹ گفتگو ہے، رائٹ ٹوپرائیویسی کےخلاف ہےکہ دو افرادکی گفتگو ایسےاچھالی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں نےکونساکشمیربیچا ہے اور کونسا کوئی پاکستان کا سوداکیا ہے، مجھےنہیں یاد کہ خواجہ طارق رحیم سےکس کیس پر اورکب بات کی۔