وزیر زراعت کی ڈپٹی کمشنرز کو گندم کی ترسیل کے دوران عملے سے تعاون کرنے کی ہدایات

وزیر زراعت کی ڈپٹی کمشنرز کو گندم کی ترسیل کے دوران عملے سے تعاون کرنے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی صوبہ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو گندم کی ترسیل کے دوران پنجاب سیڈ کارپوریشن کے عملے سے تعاون کرنے کی ہدایات ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن سے تعاون نہ کرنے کے سلسلہ میں چند شکایات موصول ہونے پر چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو گندم کی ترسیل کے سلسلے میں پنجاب سیڈ کارپوریشن سے تعاون نہ کرنے کےسلسلہ میں چند شکایات موصول ہونے پرمراسلہ جاری کر دیا اور اس کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب کو ضروری کارروائی کیلئے بھجوا دی ہے۔

مراسلہ کے مطابق پنجاب کے رجسٹرڈ کسانوں سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذریعے گندم کی خریداری کا کام مکمل کیا جا رہا ہے، امسال پنجاب سیڈ کارپوریشن صوبہ بھر سے100 کلو گرام گندم کے بیج کے5 لاکھ60 ہزار تھیلے رجسٹرڈ کسانوں سے خرید کر رہا ہے۔اس ضمن میں کہا گیاہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے عملے کو گندم کی ترسیل کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ضلعی انتظامیہ اُن سے بھرپور تعاون کرے۔

وزیر زراعت نے کہا کہ صوبائی وزیر خوارک علیم خان میرے بڑے بھائی ہیں،ہم باہمی مشاورت سے کاشتکاروں سے گندم کی خرید کا عمل ٹارگٹ کے مطابق کر رہے ہیں تاکہ اگلے سال بھی کسانوں کو سستا اور معیاری بیج مہیا ہو سکے اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے پنجاب کو اناج گھر بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ کو کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد ملک بهر میں گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، کسان اپنی تیار فصل کو محفوظ کرنے میں مصروف ہیں۔ رواں سال حکومت نے  گندم کی امدادی قیمت 1365 روپے سے بڑھا کر1400 روپے فی40 کلو گرام کرنے کی منظوری دی ہے۔نئی قیمت کے تحت حکومت کسانوں سے فی من گندم 14 سو روپے میں خریدے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔