ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے مسیحی برادری کو بھی محمد علی مرزا کے بہتانوں کے تنازعہ میں گھسیٹ لیا

islami nazaryati council pakistan, Engineer Mohammad Ali Mirza, City42, Dajjal, Fitna, Pakistani Christian Community

سٹی42: اسلامی نظریاتی کونسل نے پاکستان کی مسیحی برادری کو بھی انجینئیر محمد علی مرزا کے کھڑے کئے ہوئے بے بنیاد تنازعہ میں گھسیٹ لیا اور مسیحی برادری سے محمد علی مرزا کے لگائے ہوئے صریح بہتان پر جواب طلب کر لیا۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئیر محمد علی مرزا کے ایک تقریر میں  دنیا بھر کے مسیحیوں کے خیالات کے متعلق  سو فیصد فرضی، خود ساختہ دعوے کے متعلق پاکستان کے مسیحیوں سے تحریری جواب طلب کیا ہے کہ کیا وہ واقعی ایسا  خیال رکھتے ہیں جو محمد علی مرزا نے  اپنی ایک تقریر میں بیان کیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایک مسیحی پاسٹر  کا ایک وائس میسج بھی سنوایا گیا جس میں ان پاسٹر نے واضح الفاظ مین بتایا کہ مسیحی ایسے خیالات نہیں رکھنے جو انجینئیر محمد علی مرزا نے ان سے منسوب کئے۔

اس میسج کو سنوانے کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ طے کیا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کو خط لکھا جائے اور ان سے یہ دریافت کیا جائے کہ ان کی مقدس کتابوں میں اور ان کے اجتماعی خیالات میں انجینئیر محمد علی مرزا کے بیان  کی کیا حیثیت ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے بیان میں پاکستان کی مسیحی برادری سے "تحریری جواب" مانگنے کے لئے انہیں مراسلہ لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Caption اسلامی نظریاتی کونسل کے آج اجلاس کے بعد جاری کئے گئے  بیان کا  عکس۔