محکمہ اسکول تعلیم نے نئے بھرتی اساتذہ کیلئے چھٹیوں کی پالیسی بنادی, تحریری حکم نامہ جاری

محکمہ اسکول تعلیم نے نئے بھرتی اساتذہ کیلئے چھٹیوں کی پالیسی بنادی, تحریری حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزاد نہڑیو : محکمہ اسکول تعلیم نے نئے بھرتی اساتذہ کیلئے چھٹیوں کی پالیسی بنادی, تحریری حکم نامہ بھی جاری دیا۔ 

کراچی میں محکمہ اسکول تعلیم نئے بھرتی اساتذہ کیلئے نئی پالیسی بنا دی گئی، جس میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لئے چھٹیوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ 

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نئے اساتذہ ماہ میں صرف دو چھٹیاں لے سکتے ہیں. اگر کوئی خاتوں ٹیچر عدت میں ہوگی تواسےچھٹی کےلئےتصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا. زچگی کے لئے چھٹی لینے والی ٹیچرز کوسرجن اور سول سپتال کی میڈیکل رپورٹس دکھانی ہونگی. تمام ڈی ای اوز اور ٹی ای اوز نئے اساتذہ کو دو دن سے زیادہ چھٹی نہ دیں.