کورونا کے بعد ڈینگی بے قابو ، 764 لاہوریئے شکار بن گئے

dengue patients in Lahore
کیپشن: dengue patients
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: ایک طرف کورونا تو ادھر ڈینگی وائرس کا خطرہ لاہوریوں کے سروں پرمنڈلانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 77 مریض رپورٹ  ہوئے، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 764 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔
 شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 41 مریض داخل ہیں۔ میو ہسپتال میں 8, گنگارام ہسپتال میں 7 اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کے 6 مریض داخل ہیں۔چلڈرن ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔شہر کے جناح ہسپتال، فاروق ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض، ایور کئیر ہسپتال، گلاب دیوی، لائف لائن، مسعود ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز لاہور میں 8,202 ان ڈور ، 3,914 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا, 85 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے عوام سے اپیل کی کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer