حکومت اورمذہبی جماعت میں مذاکرات کامیاب، راستے کب کھلیں گے؟ خبر آگئی

Protest-Roads block issue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حکومت اورمذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب، مظاہرین منگل کی شام تک سڑکوں پر رہیں گے جس کے بعد سڑکوں کو کھول دیا جائے گا، وزیرداخلہ شیخ رشید آج 1 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، تمام بند راستے کھول دیئے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مرید کے میں بیٹھیں گے، مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے مذہبی جماعت کے شرکاء نے مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا، گوجرانوالہ کے داخلی اور خارجی راستے تاحال بند ہیں اور جی ٹی روڈ پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔

مذہبی جماعت کے عہدیداروں سمیت 200 نامعلوم افراد کیخلاف پولیس چوکی ریوازگارڈن پرحملے کامقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ چوکی انچارج وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ ساندہ میں درج کیاگیا، مقدمے میں دہشتگرد ی،16ایم پی او اورڈکیتی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer