صدرعارف علوی سے جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف عاصم منیر کی ملاقاتیں  

صدر عارف علوی، جنرل ساحر شمشاد مرزا ،آرمی چیف،جنرل سید عاصم منیر ،سٹی42
کیپشن: General Sahir Shamshad and Army Chief General Asim Munir are meeting President Arif Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر عارف علوی سے نئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد دی ،چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہو گا۔

 صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور انکی چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی ،چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔

صدر مملکت نے انہیں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔