لاہور کے باسیوں کیلئےبڑی خوشخبری 

ہسپتال،لاہور،ارفع کریم ٹاور،فیروز پور روڈ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)لاہوریوں کیلئےبڑی خوشخبری، ارفع کریم ٹاور کے قریب بڑا ہسپتال بنانے کافیصلہ،آئی ڈیپ اتھارٹی نے ورکنگ مکمل کرلی۔
فیروز پور روڈ پر 408 بیڈ پر مشتمل دل کا نیا ہسپتال بنے گا ،آئی ڈیپ اتھارٹی نے دل کے کے نئے ہسپتال سے متعلق بھی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، ارفع کریم ٹاور کے عقب میں 1000 بیڈ پر مشتمل جنرل ہسپتال کے ساتھ دل کا ہسپتال بنایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دل کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق فیروز پور روڈ پر نئے جنرل ہسپتال کی تعمیر کو مختلف فیزز میں مکمل کیا جائے گا جس میں پہلے فیز میں ایمرجنسی ٹراما سنٹر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا ،دوسرے فیز جنرل ہسپتال اور تیسرے فیز میں دل کا ہسپتال الگ سے بنایا جائے گا ۔اس سے قبل دل کے ہسپتال کی جبکہ بلڈ ڈزیز کا علیحدہ سے ہسپتال بنانے کا پلان تھا ۔