کورونا وائرس :کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایات آگئیں

کورونا وائرس :کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایات آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کا کورونا اقدامات کے حوالے سے اجلاس ، کورونا سے بچاو کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔


کمشنر آفس میں ہونیوالے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی،اے سی جی مشتاق ٹوانہ،تمام ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کورونا ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔کمشنرنے کہا کہ کوویڈ ایس او پیز کے تحت زیادہ سائلین آنے کیصورت میں کمشنر آفس لان میں ملاقات کرونگا۔

کمشنر نے کہا  ہے کہ تمام اے سیز کوویڈ پر اقدامات و ایکشنز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرینگے۔سرکاری دفاتر میں سائلین کیلئے سینیٹائزرز اور ماسک دستیاب ہونے چاہئیں۔کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ہر سرکاری دفتر کے باہر سینیٹائزر ضرور موجود ہونا چاہئے-

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کر دی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم اکیس جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد عملہ گھروں اور جبکہ بقایا دفاتر میں کام کرے گا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer