پنجاب یونیورسٹی کےطلباء و طالبات کیلئے اچھی خبر

پنجاب یونیورسٹی کےطلباء و طالبات کیلئے اچھی خبر
کیپشن: Punjab university
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میں مختلف سمسٹرز کے آن کیمپس طلباء و طالبات کی آن لائن کلاسز شروع،انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کرنے والے دور دراز علاقوں کے طلباء کے لئے ہاسٹل بھی کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں کورونا اور عید تعطیلات کے باعث بند مختلف سمسٹرز کے آن کیمپس طلباء و طالبات کی آن لائن کلاسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں،بی ایس کے چوتھے، چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کی آن لائن کلاسز شروع ہو گئیں،بی ایس سیکنڈ سمسٹر، ماسٹرز، ایم فل، پی ایچ ڈی کی کلاسز پہلے سمسٹر کے امتحان کے بعد ہوں گی،انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کرنے والے دور دراز علاقوں کے طلباء کے لئے ہاسٹل بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: ایل ایل بی کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) کے سالانہ امتحانات 2021ء، ایل ایل بی (تین سالہ) کے سالانہ امتحانات 2021ء کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے، ریگولراورلیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن فارم15جون 2021ء ، ڈبل فیس کے ساتھ 16 تا22جون2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer