سٹی42: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل سہیل حبیب تاجک کو ہٹا کر عبدالجبار کو انسپکٹر جنرل آزاد کشمیر پولیس مقرر کر دیاہے۔
سہیل حبیب تاجک کو نئے تقرر کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر پولیس کے نئے آئی جی عبدالجبار کا تعلق پولیس سروس سے ہے۔ گریڈ 20 کے آفیسر عبدالجبار اس تقرر سے پہلے ایف آئی اے میں تھے۔
سہیل تاجک کو 10 جنوری کو آزاد کشمیر کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.
اضافی گندم خریداری سکینڈل، وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا