(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت کا رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ ،سحری و افطاری کیساتھ ساتھ نماز تراویح کے دوران سپلائی بحال رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے لیسکو سے لوڈ کی ڈیمانڈ مانگ لی گئی، رمضان المبارک میں کمپنی کی ڈیمانڈ بھجوائی جائے، پی پی ایم سی کے مراسلے میں سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔لیسکو چیف چوہدری محمد امین کو سپلائی کی مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔