وکلاء پر عائد بڑی پابندی ختم

وکلاء پر عائد بڑی پابندی ختم
کیپشن: City42 - Lawyers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء کیلئے بھی سہولت کااعلان کر دیا گیا، وکلاء پر گاؤن پہن کرعدالتوں میں پیش ہونے کی شرط ختم کردی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری سے عدالت عالیہ میں پیش ہونے کے لئے وکلاء پر عائد گاؤن لازمی پہننے کی پابندی اُٹھا لی گئی،ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25مارچ سے موسم گرما کے اختتام تک وکلاء گاؤن نہیں پہنیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بنچ اور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں بھی وکلاء بغیر گاؤن ہی پیش ہوسکیں گے، موسم گرما میں وکلا گاؤن کی جگہ سیاہ رنگ کا کوٹ ہی استعمال کریں گے جبکہ کوٹ کیساتھ سیاہ نکٹائی اور سیاہ پتلون پہنیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer