حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکا 781واں عرس مبارک، بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکپتن میں برصغیر پاک ہند کی عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سالانہ 781ویں عرس مبارک کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی۔

حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے آج پہلے دن عرس کی سب سے بڑی رسم ادا کرتے ہوئے بہشتی دروازہ  کی قفل کشائی کر دی۔ فضاء حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آنے والے زائرین کو جامعہ چیکنگ کے بعد احاطہ دربار میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عارضی ہسپتال قائم کر دیا ہے اور بہشتی لائن کے راستے میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا دی ہیں۔