واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کیلئے بڑی تبدیلی

واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کیلئے بڑی تبدیلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کالز کے فیچر میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کالرز کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف میسیجنگ ایپ کی جانب سے گروپ کالز کو زیادہ بہتر بنایا جارہا ہے، اسی وجہ سے ایپ نے کالرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔اب واٹس ایپ گروپ کالز میں 32 افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے لیکن کال کا آغاز 7 یا اس سے کم افراد سے ہی ہوتا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے نئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔”بیٹا ورژن“ میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ گروپ کالز کا آغاز 15 افراد کے ساتھ ممکن ہو جائے گا، اس نئے فیچر کو بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے لیکن صارفین کو یہ سہولت کب تک میسر آئے گی اس بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔