(ویب ڈیسک ) گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ نےحلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں رانا اقبال، مہر اعجاز آچلانہ، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، یاور زمان ،منشا اللہ بٹ، حیدر علی گیلانی، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حسن مرتضیٰ، بلال اصغر وڑائچ، اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ، صبا صادق، رانا لیاقت علی اور سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔