ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ٹائیگر فورس کیلئے نیا کام ڈھونڈ لیا

حکومت نے ٹائیگر فورس کیلئے نیا کام ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو شجر کاری مہم میں استعمال کرنے کا فیصلہ،تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں ٹائیگر فورس ڈے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ٹائیگر فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مزید رضا کار بڑھائے جائیں گے۔


اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نےخصوصی شرکت کی،اس موقع پر بریفنگ دی گئی کہ ٹائیگر فورس ڈے کےموقع پر ملک بھر میں رضا کاروں کےذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا،معاون خصوصی برائےامور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کیلئےرضا کاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،موبائل فون ایپ کےذریعے رجسٹریشن چند روزمیں اوپن کردی جائےگی۔

معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ڈے منانےکا مقصد شاندار خدمات پر رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،چیف سیکرٹری نے کمشنرز کوحکم دیا کہ ٹائیگر فورس ڈے کیلئےانتظامات کوجلد حتمی شکل دی جائے،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں مون سون شجرکاری مہم کےدوران 3 کروڑ 70 لاکھ پودے لگانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے،محکمہ جنگلات کی 244نرسریوں میں اس وقت ساڑھےآٹھ کروڑ پودوں کا سٹاک موجود ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن محمداخلاق،چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک،سیکرٹری جنگلات محمد آصف،چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظوراور کمشنر لاہور ڈویژن دانش افضال نےشرکت کی،جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

یاد رہے ٹائیگر فورس کورونا وائرس کی وبا کے روک تھام کیلئے بنائی گئی ہے،تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اس کے سات لاکھ کارکن ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان بھی اپنی تقاریر میں ٹائیگر فورس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer