وقاص احمد:گلبرگ کے علاقے نور جہاں روڈ پر واقع انڈیگو ہوٹل میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں سکول کی تقریب ہورہی تھی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی سے 46سالہ مبین جھلس کر زخمی ہوا جسے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ آگ ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث لگی ،تہہ خانے میں دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق کوشش کی جارہی ہے،آگ کو پھیلنے سے روکا جائے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف غیر ملکی ائیرلائن کا عملہ اس ہوٹل میں قیام پذیر ہوتا ہے۔