مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

 مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (شہزاد خان) مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، سستے عوامی ایندھن پر بھاری بھر کم ٹیکس کا نفاذ، چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

ایل پی جی ڈیلرز کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وفاقی وصوبائی وزرا سے ملاقاتیں، بھاگ دوڑ سب رائیگاں گئیں، کیبنٹ کمیٹی آف انرجی نے زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر لیوی ٹیکس کا نفاذ کردیا، حکومت ایل پی جی کی درآمد پر 4669 روپے فی ٹن لیوی ٹیکس وصول کرے گی, کیبنٹ کمیٹی آف انرجی نے لیوی ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے۔

 چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ لیوی ٹیکس کے نفاذ سے ایل پی جی 7 سے 10 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے، ایل پی جی مہنگی ہونے کا سہرا حکومت کے سرپر ہوگا اور اسکا خمیازہ عوام بھگتے گی۔

تبدیلی سرکار کے اڑھائی سال عوام پر بہت بھاری رہے ہیں، حکومت کے اپنے ادارہ شماریات نے حسن کارکردگی بیچ چوارہے بے نقاب کردی، آٹا، چینی، دالیں، گوشت، گھی سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer