گرا ں فروشوں کی شامت آ گئی

 گرا ں فروشوں کی شامت آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:سرکاری نرخ ناموں پر عمل نہ کرنے پر انتظامیہ ایکشن میں آ گئی۔،گراں فروشی کے خلاف ڈی سی لاہور نے مارکیٹس اور میگا سٹورز پر چھاپے مارے اور ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے۔
 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے ہمراہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اور ہنگامی دورے کیےاور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مکہ کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اور ایک ایک دکان کی چیکنگ کی۔ کاؤنٹرز پر سبزیوں کی ناقص کوالٹی پر سخت ایکشن لیا گیا خلاف ورزی پر1 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔
  ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں پر گورنمنٹ کا بہت فوکس ہے، گزشتہ 02 ماہ میں 100 سے 200 فیصد قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں، اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول کے حوالے سے 11 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، پرائس کے حوالے سے مہم جاری ہے.گزشتہ ایک ہفتے میں 30 سے 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے، ہمارا ڈیڑھ ماہ کا جرمانہ پچھلے ایک سال کے 60 فیصد جرمانہ کے برابر ہے. ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ جاری کی جا رہی ہیں اور جو عام عوام کو ریلیف نہیں دے رہے، مجسٹریٹس ان تک رسائی کر رہے ہیں۔

 گزشتہ حکومتوں میں انتظامیہ نے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا۔گراں فروشوں نے شہر میں پنجے گاڑ لیے تھے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر تھیں جس کی وجہ سے شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے لگے تھے۔

 واضح رہے کہ کور ونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر شہر بھر میں سرکاری نرخ بھی نظر انداز کر دیے گئے تھے جس کے بعد ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک ایکشن میں آئے اور گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا۔