بلوچستان میں تین بڑے سیاستدان آمنے سامنے 

Balochistan, Balochistan politics, Election2024, Hub, Lasbela, City42, Saleh Bhootani, Aslam Bhootani, Jam Kamal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن رند: حب میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور بھوتانی برادرز  کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی حد تک آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

حب میں صوبائی اسمبلی کی دو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست پر تین با اثر سیاستدانوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ ان میں سے آخر کار کون کس نشست پر الیکشن لے گا اور کس نشست سے کاغذات واپس لے لے گا، کوئی باہمی سمجھوتہ ہو سکے گا یا نہیں اس کا مپتہ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران چلے گا۔

اتوار کی شام تک سامنے آنے والی صورتحال یہ ہے کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے 2 صوبائی اور 1 قومی نشست پہ کاغذات جمع کرادئیے  ہیں۔ جام کمال  پیپلز پارٹی کی مدد سے وزیراعلیٰ بنے تھے تاہم گزشتہ ماہ وہ مسلم لیگ نون میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پی بی 21 پی بی 22 اور این اے 257 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے  ہیں۔

گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی اور  پرویز مشرف کی آمریت کے دوران بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رہنے والے سیاستدان اسلم بھوتانی نے 29 مارچ 2022 کو عمران خان کی حکومت کے اتحاد کو خدا حافظ کہہ کر اپوزیشن کی حمایت کر دی تھی۔ ان کی سرگرم مدد سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔ بعد ازاں اگست میں نگراں وزیراعظم کے لئے بھی اسلم بھوتانی کا نام زیر غور آنے کی اطلاعات تھیں۔  اب اسلم بھوتانی نے بھی حب  سے  3 نشستوں  پی بی 21،   پی بی 22  اور این اے 257 کے لئے کاغذات جمع کرائے  ہیں جب کہ اسلم بھوتانی کے بڑے بھائی سابق وزیر بلدیات صالح بھوتانی کے کاغذات بھی پی بی 21 پی بی 22 اور این اے 257 کے لئے جمع کروائے گئے ہیں۔