لاہور: کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار ،5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

لاہور: کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار ،5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور پولیس کی طرف سے کرسمس کا سکیورٹی پلان تیار کر لیاگیا ،ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 5 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق مسیحی رہنماؤں اور چرچزانتظامیہ کی مشاورت سے کرسمس کاسکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔مسیحی برادری کو تہوار منانے کیلئے مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کے مطابق 5ہزار سے زائد پولیس افسرا ن اورجوان حفاظت کیلئے مامور ہونگے، گرجا گھروں اور اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا چکا ہے،حساس گرجا گھروں کے چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام اور سکیورٹی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ و پیرو ٹیمیں بھی اپنا کردار ادا کریں گی، کرسمس بازاروں،تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔سید علی ناصرر ضوی کاکہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ،آتشبازی،ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔