ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں ایک اور مسلمان خاندان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

 بھارت میں ایک اور مسلمان خاندان پر تشدد کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور ان سے برے سلوک کی ایک اور ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پانچ افراد  راجستھان کے ضلع اجمیر میں ایک مسلمان شخص پر تشدد کرتے ہوئے  اسے پاکستان جانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ایک ملزم متاثرہ  شخص کے ساتھ موجود لڑکے کے سر پر لات مارتا بھی نظر آ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انہیں 20 اگست کو ویڈیو ملی جس کے اگلے ہی دن پانچوں ملزمان 40 سالہ للت شرما، 32 سالہ سریندر ، 27 سالہ تیج پال، 32 سالہ روہت شرما اور 31 سالہ شیلیندر ٹانک کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ایک دن بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔