مال روڈ (حافظ شہباز علی) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے الزامات مسترد کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا امکان رد کر دیا۔
پی سی ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی او اے کے صدر سید عارف حسن نے کہا کہ پی او اے اپنی ذمہ داریاں دو سو فیصد پوری کر رہی ہے، ہمیں چاہیئے کہ پہلے جان لیں کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے اور وہ کس حد تک اسے پورا کر رہا ہے۔
صدر پی او اے نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اولمپکس معاملات بارے درست بریفنگ نہیں دی گئی اولمپک چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
سید عارف حسن نے کہا کہ ہمیں سالانہ پانچ کروڑ کی گرانٹ او آئی سی سے ملتی ہے جس کا ہر ال آڈٹ ہوتا ہے، پھر بھی ہم کسی بھی نیوٹرل کمیٹی کے سامنے حسابات دینے کو تیار ہیں، ماضی میں بھی متوازی پی او اے بنائی گئی جس پر عدالت کے فیصلے بھی موجود ہیں۔
جنرل عارف حسن نے کہا کہ سپورٹس کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ کھینچا تانی کی بجائے مل کر سپورٹس کی ترقی کے لئے مسائل حل کئے جائیں، وزیر اعظم سے استدعا کی ہے کہ وہ ملاقات کا وقت دیں۔