لنڈے بازار سے شاپنگ کرنیوالوں کے لئے پریشان کن خبر

Landa bazar,,expensive products,Lahore,citizen reaction
کیپشن: Landa bazar ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)عید قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا، کپڑے، جوتے، جیولری سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، قوت خرید متاثر ہونے سے شہریوں نے لنڈے بازار کا رخ کرلیا۔
عید پر خریداری لازم ہے، ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید پر اچھے کپڑے پہنے، مگر مہنگائی کی حالیہ لہر سے شہریوں کیلئے عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے ہم لنڈے بازار آ گئے ہیں تاکہ یہاں سے سستی اشیاء خرید سکیں مگر یہاں بھی مہنگائی کے سائے موجود ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی چیزیں مہنگی ملتی ہیں، اوپر سےلنڈے کے سامان پر بھی بھاری ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں جن سے چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دکاندار کے بقول ہم خود مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، ہمیں بھی عوام کی مالی پریشانیوں کا احساس ہے، مگر ہم کچھ کر نہیں سکتے۔
حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، انتظامیہ بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
مہنگائی ہونا تو قابل برداشت ہے مگر مہنگائی ہوتے رہنا ناقابل برداشت اور انتہائی تکلیف دہ ہے۔ حکومت کو کم ازکم عید پر تو عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔