کیپٹن(ر)محمد صفدر کی درخواست ضمانت 28 اپریل کو سماعت کیلئےمقرر

کیپٹن(ر)محمد صفدر کی درخواست ضمانت 28 اپریل کو سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواست ضمانت 28 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
 تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ  کی جسِٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں2رکنی بینچ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا ،عدالت نے تاحکم ثانی گرفتاری سے روک رکھا ہے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب بھی طلب کررکھاہے،کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 10 مارچ کو طلب کیا تھا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات  انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التواہے، پشاور ہائیکورٹ میں کیس میں عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے، ایک ہی معاملہ پر 2 صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی.

درخواست میں  عدالت سے نیب لاہور کو گرفتاری سے روکنےکاحکم دینے اور ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی استدعا کی گئی ہے۔