سٹی 42: لاہور میں مارکیٹیں جزوی طور پر کھولنے کے لئے پیش رفت، اوقات کار، ایس او پیز طے کرنے کے لیے مارکیٹوں کےرہنماؤں سےمشاورت وزیرصنعت میاں اسلم اقبال سے تاجرتنظیموں کےرہنماؤں کی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق اعظم کلاتھ، شاہ عالم، صرافہ، شومارکیٹ، سٹیل مارکیٹ کے تاجروں کے تاجروں نے وزیرصنعت پنجاب سے مارکیتوں کو جزوی طور ر کھولنے کے لیے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجروں نے کاروبار کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔تاجروں نے محدود وقت اور روٹیش کے ساتھ مارکیٹیں کھولنے، بنکوں کے قرضوں کی واپسی مؤخر اور بجلی کے بلوں میں رعایت کے مطالبات کردیئے۔
تاجروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایس او پیز طے کر کے چھوٹے تاجروں کو محدود وقت کیلئے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے پورے ملک کیلئے یکساں پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ جو بھی فیصلہ ہوگاوہ پورے ملک کے تاجروں کے لیے ھوگا۔ تاجروں کی مثبت تجاویز پر سو فیصد عمل درآمد ھوگا تاجروں کے مسائل کا ادراک ہے۔
رواں سال 25ارب روپے کے مختلف ٹیکسز چھوڑے گئے ہیں کرونا کی خطرناک وبا کے پھیلاؤ کو لاک ڈاؤن سےھی روکا جاسکتا ہے حکومت تاجروں اور کمزور طبقات کی مشکلات کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب بڑھ رھی ھے وزیر اعظم عمران خان بےروزگار ھونے والے مزدوروں کیلئے بڑا درداوراحساس رکھتے ہیں احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے حقداروں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل، اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون سے آزمائش کی گھڑی میں سرخرو ہو نگے تاجروں کا وکیل بن کر ھر فورم پر آپ کاکیس لڑ رھا ھوں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ھر فردکو اپنا کردار ادا کر نا ھے۔واضح رہے کہ پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے نذیر احمد چوھان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں شہر کی مارکیٹیں کھولنے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی۔ کاروبار کھولنے کیلئے ایس او پیز پر وزیرصنعت و تجارت اسلم اقبال کے تاجر رہنماؤن سے مذاکرات کیے۔
اعظم کلاتھ،شاہ عالم، شو مارکیٹ، سٹیل مارکیٹ اور،صرافہ بازار کےتاجروں نے صوبائی وزیر کو مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کی تاجروں کی جانب سے حکومت سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔