کورونا وائرس کی آگاہی بارےفلم ریلیز

کورونا وائرس کی آگاہی بارےفلم ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دنیا بھر کی بڑی بڑی سپرپاورز کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے تاحال اس کے خلاف میدان جنگ میں پورپی ممالک کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے،   کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 237 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11145 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاعلاج وبائی مرض کورونا وائرس کے روک تھام اور آگاہی کے لئے دنیا بھر میں متعدد فنکار،سیاسی وسماجی رہنما اور ایسے دیگر مختلف فلاحی ادارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر کوروناوائرس سےمتعلق آگاہی پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ کورونا وائرس سے مزید آگاہی کے لئے ہاکستان شوبز انڈسٹری نے  ایک مختصر فلم ریلیز کی ہے۔ فلم کا نام ' کال ٹوایکشن' رکھا گیا۔اس فلم کا دورانیہ 2 منٹ 45 سیکنڈز کا ہے جس کی ہدایت کاری معروف ہدایت کار فیصل قریشی کی جانب سے کی گئی ہے۔

مختصر فلم 'کال ٹو ایکشن' میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کا پیغام دیا گیا ہے کہ 'احتیاط کرو اور جیتے رہو'۔  فلم میں انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکارائیں موجود ہیں جن میں مایا علی، حمزہ علی عباسی، عائشہ عمر، ہمایوں سعید، زارا نور عباس، ریما خان، شہریار منور، علی رحمان، اقرا ء عزیز اور دیگر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والی 237 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 85 افراد انتقال کرچکے ہیں،اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 65، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔2337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پنجاب میں کورونا کے  مریضوں کےاعدادو شمار جاری کیے جس کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 4767 مریض ہیں،   کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 65 جبکہ لاہور میں 32 افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں، 905 افراد نے کورونا کو مات دیدی، 20 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

 

 

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer