سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہم سب کو کچھ کرنا ہو گا، جہانگیر ترین خان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئر مین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین خان کی پاکپتن آمد، سیلاب متاثرہ علاقے کا وزٹ کیا نقصان کا جائزہ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین متاثرین کی مدد کیلئے 5 ٹرک راشن بھی ساتھ لائے۔ ٹرکوں میں موجود 50 لاکھ مالیتی سامان متاثرین میں تقسیم ہوگا۔  جہانگیر خان ترین سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ پارٹی کے ضلعی مقامی قائدین اور سیلاب زدگان بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ 

 جہانگیر خان ترین نے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں پاکستان کو ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا کبھی کبھی صحت اور خوراک کا بحران، پاکستان کی عوام میں شعور ہے یہ سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے، اگر حکومتیں عوامی خواہش پر چلیں۔ سٹیج پر بیٹھنے والوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے یہ عوام کہ نہیں ہماری غلطی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں یہ نہیں ہونا چاہئے پاکستان غریب ملک ہے، دنیا میں پاکستان کا نام چمکنا چاہئے۔ جب ہمارے پرائم منسٹر باہر جاتے ہیں تو یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ کہیں کہ یہ ہاتھ پھلا کے مانگنے آ جاتے ہیں۔ اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم پاکستان کو اوپر لے کر جائیں گے اور کہیں گے یہ لو یہ ہمارا حصہ ہے۔ 

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پاکپتن کی 80 کلو میٹر پٹی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے جہاں لوگوں کی فصلیں اور گھر تباہ ہو گئے۔  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہم سب کو کچھ کرنا ہو گا۔  ترین فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین کیلئے اپنا حصہ لایا ہوں۔