ویب ڈیسک: اوکاڑ ہ سےگزشتہ روز عثمان بلاک سے اغوا ہونے والا بچہ برآمد ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر میاں یاور زمان اور میاں محمد منیر سابق ایم پی اے کے کزن کے بیٹے کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیاتھا،جسے 50 لاکھ روپے تاوان کے عوض اغوا کاروں سے چھڑوا لیا گیا ،اغوا کاروں نے ایک کڑور روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ بچہ بحفاظت مل گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، خطرہ تھا کہ اگر ڈائریکٹ آپریشن کیا گیا تو بچے کو نقصان نہ پہنچ جائے ۔
پولیس نے مقدمہ نمبر 1958/23 مورخہ 21/09/23 جرم 365 اے ۔392 تھانہ اے ڈویژن درج کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس ہے ہم بچے کی بحفاظت بازیابی چاہتے تھے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عثمان بلاک سے اغوا کار گھر میں داخل ہو گئے ،مزاحمت پر میاں حسیب کی والدہ کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا، اغوا کار ڈکیت رقم اور طلائی زیورات کا مطالبہ کرتے رہے ،اہل خانہ کے شور واویلا پر 4 سالہ بچہ زاویان کو اسلحہ کے زور پر اغوا اور زبردستی موبائل فون چھین لیا ، زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم بچے کو موٹر سائیکل پر سوار کر کے فرار ہو گئے۔
ایف ائی ار کے متن کے مطابق ملزم نے بچے کے اغوا کے بعد چھینے ہوئے موبائل فون سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا ،پولیس نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی وقوعہ کے متعلق حقائق معلوم کیے جا رہے ہیں ،اوکاڑہ بچے کے برامدگی اور ملزم کی گرفتاری کا ڈی پی او نے پولیس کو ٹارگٹ دے دیا ۔