فضائی آلودگی کا راج, خطرے کی گھنٹی بج گئی

 فضائی آلودگی کا راج, خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موسم کی تبدیلی کے باعث کراچی میں فضائی آلودگی راج کرنے لگی۔

موسم تبدیلی کے باعث کراچی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہوتا جا رہے ہے جس کی وجہ سے کراچی میں فضائی آلودگی راج کرنے لگی ہے۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق ہوا کا رخ تبدیل ہونے کے باعث کراچی کی فضا آلودہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ائیر کولیٹی انڈکس کا کہنا ہے کہ  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا، جبکہ ہوا میں آلودگی کی شرح 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

انھوں نے کہا  کہ 100 سے 200 ڈگری تک فضائی آلودگی صحت کے لیے مضر  ہے جبکہ  201 سے 300 تک فضائی آلودگی انتہائی نقصان دہ ہے۔