(زین مدنی ) لالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے سو کروڑ کا بزنس کر لیا ۔
فلم کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دس روز میں ملک سمیت دنیا بھر سے سو کروڑ کا بزنس کرلیا ہے،دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی تاریخ کی سو کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ہے۔فلمساز کا کہنا ہے کہ فلم کی پروڈکشن کا بجٹ ستر کروڑ روپے ہے۔پاکستان میں فلم کی ٹکٹ 2ہزار سے 5 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔