نامور شاعرساحر لدھیانوی کی 39 ویں برسی 25اکتوبر کو منائی جائیگی

نامور شاعرساحر لدھیانوی کی 39 ویں برسی 25اکتوبر کو منائی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) فلمی گیتوں میں اپنی شاعری سے سحر طاری کردینے والے ساحر لدھیانوی کی 39 ویں برسی 25اکتوبر کو منائی  جائے گی۔ ساحر لدھیانوی کا اصل نام عبدالحئی تھا اور  وہ  8 مارچ 1921ء  کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے .

تفصیلات کے مطابق فلمی گیتوں میں اپنی شاعری سے سحر طاری کردینے والے ساحر لدھیانوی کی 39 ویں برسی 25اکتوبر کو منائی جائے گی ۔ ساحر لدھیانوی کا اصل نام عبدالحئی تھا اور وہ 8 مارچ 1921ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے ، ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعوں میں تلخیاں، گاتا جائے بنجارہ اور آﺅ کہ کوئی خواب بنیں کے نام شامل ہیں۔

انہوں نے متعدد فلموں کے لیے نغمات بھی لکھے تھے جن میں نوجوان، بازی، جال، ٹیکسی ڈرائیور، دیوداس، گھر نمبر 44، منیم جی، انگارے، جورو کا بھائی، تاج محل،ریلوے پلیٹ فارم، میرین ڈرائیو، نیا دور، پیاسا، پھر صبح ہوگی اور کبھی کبھی کے نام خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ساحر نے اپنی شاعری اور نغمہ نگاری پربے شمار انعامات اور اعزازات حاصل کیے جن میں لینن امن انعام، دو فلم فیئر ایوارڈز اور پدم شری کے خطابات سرفہرست ہیں۔

یہ سحر انگیز شاعر 25اکتوبر1980 کو دار فانی سے کوچ کرگیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer