ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ویلنگ کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

ون ویلنگ کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، ٹریفک پولیس سے عادی ون ویلرز کا لائسنس مستقل منسوخ کرنے کی سفارش بھی کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کے عادی ملزمان کا ریکارڈ مرتب کیا جا چکا ہے زیرو ٹالرنس اپنائیں گے، ریکارڈ یافتہ عادی ون ویلرز کے ڈرائیونگ لائسنز کی مستقل منسوخی کے لئے ٹریفک پولیس کو سفارش کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔ ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل میں ملوث ہونے سے روکیں۔