وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا ایکشن، غفلت برتنے پرایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن، وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔  

 سروسز ہسپتال کے ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی قائم کی ۔ کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی او رحالات کاجائزہ لیا،  انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال میں بجلی کی بندش کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی۔ آپریشن تھیٹرز میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر بھی آپریشنل نہیں تھا۔ 

میٹنگ  میں صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری ٹو سی ایم بھی موجود تھے۔

  محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو فوری طورپر او ایس ڈی کردیا گیا۔  

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔