دارچینی کی چائے کے حیرت انگیز فوائد

دارچینی کی چائے کے حیرت انگیز فوائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دارچینی کی چائے  کے انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد ہیں ۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بنانے، سوزش اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امریکن ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق اڑھائی گرام دار چینی میں ساڑھے چھ گرام کیلوریز، 2 گرام کاربو ہائیڈریٹس، آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے۔

دار چینی میں فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن ’کے‘ کے ساتھ ساتھ کولین، ایلفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لائیکو پین، اور لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں معاون
دارچینی کی چائے کو اکثر وزن میں کمی کے لئے مفید ہے  اور متعدد مطالعات نے دار چینی کے استعمال کو چربی گھٹانے سے منسلک کیا ہے۔

بیکٹیریا اور فنگس کا خاتمہ
دارچینی میں کچھ طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں۔ مثال کے طور پر، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی میں اہم فعال جزو سینامالڈیہائیڈ، مختلف بیکٹیریا او فنگس کی نشوونما کو روکتا ہے۔

جلد کو تروتازہ رکھے
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کولاجن کو فروغ دے سکتی ہے جس سے جلد کی لچک اورنمی میں اضافہ ہوتا ہے۔

 اینٹی کینسر خصوصیات
تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ دار چینی کا عرق کچھ اقسام کے کینسر کو مارنے میں مدد کرسکتا ہے۔

یہ کینسر کے خلیات، بشمول جلد کے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں معاون ہے۔

دماغی صحت کے لئے مفید
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی دماغ کے خلیات کی حفاظت کرسکتی اور الزائمرکی بیماری کے لیے موثر ہے۔

جلد کے لیے مفید
دارچینی کی چائے پینے کے حیرت انگیر فوائد انسانی جلد کے لیے بھی دیکھے گئے ہیں۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں اورجلد شفاف ہوجاتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
دارچینی کی چائے میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو فائدہ مند مرکبات ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کی وجہ سے ذیابیطس ، کینسر اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

سوزش کم کرنا اور دل کی صحت کو بہتر بنانا
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی میں مرکبات سوزش کے نشانات کو کم کرسکتے ہیں. یہ بہت فائدہ مند ہے کیونکہ سوزش کو دل کی بیماری سمیت بہت سی دائمی بیماریوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے۔