آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام

Muhammad Rizwan cricketer of the year
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: آئی سی سی ایوارڈز، پاکستان کے محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر  2021 کا ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کئے۔ آئی سی سی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایوارڈ کا اعلان کیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آ ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر بننے پر محمد رضوان کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی محمد رضوان کو مبارک باد دی اور کہا قوم کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں.  

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر  2021 کیلئے محمد رضوان، مچل مارش، وانندو ہسارنگا اور جوز بٹلر کو شامل کیا گیا تھا۔