ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی خاتون کی ہلاکت معمہ بن گئی

غیر ملکی خاتون کی ہلاکت معمہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) نصیر آباد کے علاقہ میں فلپائنی خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس کی جانب سے خاتون کے موبائل ریکارڈ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایچ او نصیر آباد شعیب خان کے مطابق 29 سالہ ڈولسے میری کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم خاتون کی میت قانونی کارروائی کے بعد ایمبیسی کے حوالے کی جائے گی ۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بظاہر واقعہ قتل معلوم نہیں ہوتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل ریکارڈ سے بھی مدد لی جا رہی ہے جبکہ اس کے دیگر فلپائنی ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لئے پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  لاہور کے علاقے نصیر آباد میں فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھی،29سالہ میری کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer