ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

شہر کا موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)بہار آتے ہی شہر کا موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے شہر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح بڑھ گئی،ائیر کوالٹی انڈیکس 187ریکارڈ کیا گیا،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا۔
فیز 8ڈی ایچ اے میں  فضائی آلودگی کی شرح 205،شاہراہ قائداعظم پر 166،کینٹ پولو گراؤنڈ277،ایچی سن کالج میں آلودگی کی شرح 101ریکارڈ کی  گئی۔

 ملک کے دیگر حصوں کی بات کریں تو  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔