بالاج ٹیپو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کا انٹرپول سے رابطہ

Interpol, Pakistan, Punjab Police, City42 , Amir Balaj Tipu murder case,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بالاج ٹیپو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مبینہ منصوبہ ساز طیفی بٹ قاتل کو کراچی سے لاہور روانہ کر کے خود پاکستان سے باہر بھاگ گیا تھا۔اسے گرفتار کر کے واپس لانے کے لئے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔
امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے دوسرے مرکزی ملزم گوگی بٹ کو پاکستان سے باہر جانے سے روکنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کا نام پروونشل نیشنل آئیڈنٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈال کر ایئرپورٹس پر الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔ گوگی بٹ کی ممکنہ پناہ گاہوں پو لاہور پولیس کی ریدز بھی جاری ہیں۔ 

لاہور  پولیس نے حملہ آور مظفر حسین کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور اہل علاقہ سے دیگر ملزمان کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، جبکہ وقوعہ کی جیو فینسنگ میں سامنے آنے  والی 500فون کالز کی چھان بین کی جا رہی ہے۔