سٹی 42: پی ٹی آئی نےجیل بھروتحریک اگلےہی دن گرفتاررہنمائوں کی رہائی کیلئےعدالت میں درخواستیں بھی دائرکردیں۔ پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں رہنمائوں کی رہائی کیلئےایک سےزائددرخواستیں دائر کی ہیں.
شاہ محمود قریشی،اسد عمر،عمر چیمہ،ولید اقبال،اعظم سواتی،مراد راس،اعظم نیازی اور احسان ڈوگرکی بازیابی کیلئے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری نے مشترکہ درخواستیں دائرکیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،آئی جی اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہےکہ آئی جی اور سی سی پی اونےتحریک انصاف کے قائدین کو گرفتار کیا۔ قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل،پھرکوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا۔کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کرنے دی گئیں۔غیرقانونی حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ انکی شہرت اورذات کو نقصان پہنچانے کیلئےجھوٹے کیس بنائے جاسکیں۔
درخواست کے مطابق راہنماؤں اور ورکرز کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ راہنماؤں کو بازیاب کراکےپولیس کوغیرقانونی اقدام سے باز رہنے کاحکم دینے،رہنمائوں کی رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
جبکہ شاہ محمود قریشی کےبیٹےزین قریشی،ولید اقبال کی اہلیہ سیدہ نوریا،اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سےدرخواستیں دائرکی گئی ہیں۔رہائی کی استدعاکی گئی ہے۔