ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟

سعودی عرب میں پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں رمضان  کا پہلا روزہ رواں سال 23 مارچ جمعرات کو ہو گا۔

سعودی عرب میں ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے  کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے  رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔جبکہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا