ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک و انٹر کے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

Matric Intermediate Students
کیپشن: Matric Intermediate Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سائنس مضامین کا امتحان دینے والے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق پوراسال گزر گیا لیکن میٹرک اور انٹر کے طلبا کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہیں مل سکیں،  میٹرک اور انٹر کا امتحان شروع ہونے میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں، لاہور بھر سے ساڑھے تین لاکھ سائنس کے طلبا امتحان میں شرکت کرتے ہیں، پریکٹیکل کی کاپیاں نہ ملنے سے 22 لاکھ بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ 

ٹیچر رہنما کاشف شہزاد چودھری نے پی ایم آئی یو سے بچوں کو پریکٹیکل کاپیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ بچوں کو پریکٹیکل کاپیوں کی فراہمی کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer