ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: روڈا کے ری ہبیلٹیشن آف محمود بوٹی منصوبے پر پیشرفت جاری

لاہور: روڈا کے ری ہبیلٹیشن آف محمود بوٹی منصوبے پر پیشرفت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:روڈا کے ری ہبیلٹیشن آف محمود بوٹی منصوبے پر پیشرفت جاری، محمود بوٹی کے مقام پر 42 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جائے گی۔

مقامی درخت، گھاس ،مخصوص اقسام کی جھاڑیاں لگائی جائیں گی، پرانے ڈمپنگ سائٹ کو کور کرنے کے بعد شجرکاری کی جائے گی۔ 

منصوبے سے فضائی آلودگی میں خاطرخواہ کمی متوقع، منصوبے سے رنگ روڈ سے ملحقہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ 

منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا، روڈا کی ماحولیات اور ہارٹیکلچر کی ٹیمیں منصوبے پر کوشاں، محمود بوٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ فروری 2026 میں مکمل ہو گا، مارچ 2026 سے شجرکاری کا آغاز کر دیا جائے گا۔