سری لنکن یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں بیچنے والا ملزم پکڑا گیا

Fake Degrees scandle, City42, FIA Islamabad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد  نے جعلی ڈگریاں بنانے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم محمد امین بیگ "دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا" کے نام سے جعلی ڈگری جاری کرتا تھا۔ملزم متعدد ایجنٹوں کے ذریعے جعلی اور غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا۔ ملزم کو اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا۔

پہلے سے گرفتار سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرڈریپ  شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری محمد امین سے حاصل کی تھی۔ جمعہ کے روز اسے شیخ اختر حسین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ملزم ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے جعلی بین الاقوامی کونسل بھی چلا رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم ایم ڈی کی ڈگری کے لیے 1000 امریکی ڈالر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے 1500 ڈالر وصول کرتا تھا۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پرنٹڈ ڈگری سرٹیفکیٹ، ایمبوز مہریں، جعلی یونیورسٹی سے متعلق مہریں اور داخلہ فارم برآمد کر لئے گئے۔  اس سکینڈل کی تحقیقات کے لیے انٹرپول کے ذریعے سری لنکن حکام سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر کاشف ریاض اوراحتشام گوندل شامل تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔