لڑکی، لڑکے پر تشدد،بلیک میلنگ کے کیس میں اہم پیشرفت

Boy & girl torture case Main accused arrested
کیپشن: Boy & Girl Torture Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ نے ای الیون میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں متاثرہ جوڑے کو بیان قلمبند کرانے کے لیے 4 جنوری کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

 اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ای الیون واقعہ میں ملوث ملزم عثمان مرزا اور دیگر کے خلاف لڑکے اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلمبند اور جرح مکمل ہو چکی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ دونوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد ان پر وکلا صفائی کی جانب سے جرح کی جائے گی۔ مقدمے میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت بعض دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دے رکھا ہے۔ لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کا کیس تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer